ملک میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی 

May 01, 2023 | 10:51:AM
خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، پنجاب، کراچی، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، پنجاب، کراچی، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،لاہور میں وقفے وقفے سے بارش نے موسم خوشگوار کر دیا، اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ 

خیبر پختو نخوا کے علاقے وادی تیراہ میں ژالہ باری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ زیادہ ژالہ باری کی وجہ سے تیار فصل اور باغات کو شدید نقصان ہوا ہے،خیبر پختو نخوا میں ژالہ باری نے زمینداروں کی محنت پر پانی پھیر دیا،وادی تیراہ میں اخروٹ خوبانی سیب کے علاوہ مختلف قسم کی سبزیاں کاشت کی جاتی ہے لیکن اس سال ژالہ باری نے زمینداروں کے محنت پر پانی پھیر دیا۔

وادی تیراہ میدان کے مختلف حصوں میں شدید ژالہ باری، میوہ جات اور سبزیوں کو نقصان پہنچا،یاد رہے کہ دوسرے سالوں کے نسبت امسال وادی تیراہ میں زیادہ ژالہ باری ریکارڈ کی گئی ہے۔

نارووال شہر اور کرتارپور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری، بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم پھرسے سرد اور سہانا ہوگیا۔ کالے گہرے بادلوں نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، بارش سے فیڈر ٹرپ ہوگئے ،کئی علاقوں میں بجلی بندہوگئی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے تک یوں ہی بارش کا سلسلہ جاری ہے گا،بلوچستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر اضلاع میں موسم گرما اور خشک رہے گا جبکہ شمالی بالائی ساحلی میدانی و جنوبی علاقوں میں تیزہواوں و گرج چمک کے بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ!

محکمہ موسمیات کےمطابق کوئٹہ، قلات، خضدار، زیارت، بارکھان، چمن، قلات، دالبندین، آواران، پنجگور، خاران اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،دارلحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22ڈگری تک ریکارڈ ہوا ہے۔

دوسری جانب حافظ آباد شہر اور گردونواح میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا،بارش سے آتی گرمی رک گئی۔ لوڈشیڈنگ کی ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ روز تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔

کراچی شہر میں موسم گرم اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شام میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش متوقع ہے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔