(ویب ڈیسک)شہر قائد میں موبائل چھین کر ایران اور افغانستان بھیجنے والے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، قبضے سے 26 قیمتی موبائل فون، 3 پستول اور 50 سے زائد موبائل سم کارڈز برآمد کئے گئے۔
پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر ملیر کینٹ موڑ کے قریب سے 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار ملزم بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے کارندے ہیں، جن کی شناخت عبدالمنان، جمال الدین ناصر اور محمد فرحان کے نام سے ہوئی ،ملزمان ساتھیوں کی مدد سے چھینے گئے موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرتے تھے اور یہ موبائل کوریئر کمپنی کے ذریعے کوئٹہ، ایران اور افغانستان بھیجتے تھے۔
ملزموں نے ایک سال میں 500 سے زائد موبائل فونز چھین کر پڑوسی ممالک سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔