(24نیوز) پاکستان کی معروف صوفی اور لوک گلوکارہ صنم ماروی، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں اسپاٹیفائی کے ڈیجیٹل بورڈ کی زینت بن گئی۔
اسپاٹی فائی نے ایکول پاکستان پروگرام کے تحت صنم ماروی کو ماہ اپریل کیلئے ایمبیسڈر منتخب کرنے کا اعلا ن کیا۔
صنم ماروی کو اعزاز ملنے کے بعد ان کی تصویر نیویارک سٹی کے ٹائمز اسکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر لگائی گئی ہے۔
اسپاٹیفائی نے ڈیجیٹل بِل بورڈ کی زینت بنی صنم ماروی کی تصویر اپنے انسٹاگرام پیج پر بھی شیئر کی۔
ماروی صنم کو اپنی خوبصورت آواز کے ساتھ پوری دنیا میں شناخت حاصل ہے۔ گلوکارہ صنم ماروی گزشتہ 14 سالوں میں اپنی پرسوز آواز سے لاکھوں لوگوں کو مسحور کر چکی ہیں۔
کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی فنکار ایوا بلوچ اور شائے گل اس سے قبل یہ اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔