سابق گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈسیک)تحریک انصاف کے رہنما وسابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کیخلاف گوجرانوالہ کے تھانہ گکھڑ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کے خلاف مقدمہ تھانہ گکھڑ منڈی میں اغواء اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے،ملزموں اور مدعی خاتون کے درمیان زرعی زمین کی ملکیت کا تنازع چل رہا ہے،ایف آئی آر میں الزام ہے کہ ملزموں نے گندم کی فصل تباہ کی،ایف آئی آر کے متن کے مطابق زرعی زمین پر گئی تو تشدد کیا گیا اور اغواء کی کوشش کی گئی،ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وقوعہ عمر سرفراز چیمہ اور تنویر صفدر چیمہ کی ایماء پر ہوا۔
پولیس نے اغواء اور بدتمیزی سمیت دیگر دفعات کے تحت عمر سرفراز چیمہ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الہیٰ کے گھر پر کارروائی کا معاملہ!،بڑی خبر سامنے آ گئی