شالیمارایکسپریس ٹرین لاہور سے کراچی کیلئے بحال کردی گئی

May 01, 2023 | 11:59:AM

(24 نیوز) شالیمارایکسپریس ٹرین لاہور سے کراچی کیلئے بحال کردی گئی، شالیمارایکسپریس ٹرین کی بحالی کا افتتاح ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے کیا۔

لاہور سے کراچی جانے والے شالیمار ایکسپریس ٹرین دوبارہ بحال کر دی گئی۔ شالیمار ایکسپریس ٹرین بحالی کا افتتاح ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایس ریلوے عمران مشال سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

شالیمار ایکسپریس بحالی کے افتتاح پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد سفیان ڈوگر کا کہنا تھا کہ مسافروں کو مئی کے پہلے 15 دن 20 فیصد جبکہ 16 سے 31 مئی تک 10 فیصد کرایوں میں رعایت دی گئی ہے، شالیمار ایکسپریس ٹرین میں مسافروں کو بہترین سفری سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلزپارٹی محنت کشوں کی جماعت ہےجو ان کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی: آصف علی زرداری

دوسری جانب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریلوے عمران مشال کا شالیمار ایکسپریس ٹرین کی اکانومی، پارلر اور ڈائنگ کار کا خصوصی طور پر معائنہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر شالیمار ایکسپریس ٹرین کے کرایوں میں ایک ماہ کیلئے خصوصی رعایت دی گئی ہے۔

شالیمار ایکسپریس ٹرین میں مسافروں کو بہترین سفری سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔شالیمار ایکسپریس ٹرین لاہور سے کراچی جاتے ہوئے رائیونڈ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، خانپور، رحیم یارخان، روہڑی، نواب شاہ، حیدرآباد اور لانڑھی اسٹاپ کیا کرکے گی، شالیمار ایکسپریس ٹرین میں 11 اکانومی، 2 بزنس، 2 سٹینڈرڈ، ایک پارلرکار، ایک ڈائنگ کار ایک بریک وین اور ایک پاور پلانٹ کوچز لگائی گئیں ہیں، شالیمار ایکسپریس ٹرین میں لاہور سے 942 مسافر روانہ ہوئے جبکہ دیگر سٹیشنوں سے بھی مسافروں کی ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں