(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی چیف آر گنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان ریلی نہ نکالو،سازشیں کرنا بند کرو،عمران خان کا ہر حربہ ناکام ہوا ہے۔
لیبر ڈے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نہ کھاتا ہے نہ کھانے دیتا ہے،ملک کی تباہی کا ذمہ صرف خان نہیں پورا گینگ ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں صرف ایک شخص رکاوٹ ہے،اس کانام ہے عمران خان ،وہ بھی وقت تھاجب ڈالر98یا100 روپے کاتھا، نوازشریف نے مزدورکیلئے آٹے کی قیمت 35 روپے کلو سے بڑھنے نہیں دی ،خداکیلئے سازشیں بندکرو،عمران خان ملک پررحم کرو،2روپے کی روٹی آج 25 روپے کی ہے تواس کاذمہ دارکون ہے؟ صرف عمران نہیں پوراگینگ ذمہ دارہے۔
ضرور پڑھیں:پاکستان سے ایک اور وفد اسرائیل پہنچ گیا
مریم نوازنے کہا ہے کہ ملک آگے کیوں نہیں بڑھ رہا،یہ بات کرناپڑے گی،عمران خان کے گینگ میں سب کرپٹ شامل ہیں،ثاقب نثار اورفیض عمران کے گینگ میں شامل ہیں،عمران کی سیاست اورہرحربہ ناکام ہواتواس کوبچانے تین رکنی بنچ آگیا،جوکیس ہائیکورٹ میں چل رہاتھااس تین رکنی بینچ کھینچ کراپنے پاس لے گیا،جس طرح انصاف کاتماشہ بنادیاگیااس پرسپریم کورٹ کے ججزبھی بول اُٹھے۔
سازش یہ تھی کہ تم اسمبلی توڑو،تمہاری سہولت کیلئے تین رکنی بنچ بیٹھاہے،عمران کو جلدی یہ ہے کہ ان کے ہوتے ہوتے الیکشن ہوجائیں ورنہ ہمیں جتوانے والاکوئی نہیں،ملک کو زبردستی کے مسائل میں دھکیلاگیا،سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججزاوربارکونسلزنے سازش کے خلاف آوازاُٹھائی،ثاقب نثارکابیٹاایک کروڑ20 لاکھ رشوت لیتے ہوئے پکڑاگیا،چورکابیٹاچور۔
انہوں نے کہا ہے کہ تین رکنی بنچ سے پوچھتی ہوں یہ سب کچھ کس کیلئے کررہے ہیں؟لیڈراپنے کارکنوں کے آگے ڈھال بن کرکھڑے ہوتے ہیں ،کالاڈبہ پہن کرنہیں آتے ،پہلے کہتے تھے استعفے منظور کئے جائیں،اب کہتے ہیں استعفے واپس لئے جائیں،اس ملک کامالک تمہارامنشیات زدہ دماغ نہیں،ناانصافی کرنے والے جج ارشدملک مرحوم نے بھی خودگواہی دے دی ۔
انہوں نے کہا ہے کہ فتنہ خان کوکہتی ہوں ملک کے خلاف سازشیں کرنابندکرو،نوازشریف آتاہے توملک ترقی کرتاہے،ان کویہی تکلیف ہے،جس شخص نے نوازشریف کوبیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرنکالا،آج اس کابیٹارشوت لیتے پکڑاگیا،چورچورکہنے والوں کی اولادیں بھی چورنکلیں،اب پتہ چلاسسلین مافیااورگاڈفادرکون ہے،نوازشریف آرام سے بیٹھ کرمکافات عمل دیکھ رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ آپ کوپارلیمنٹ کافیصلہ مانناپڑے گا،قوم نظررکھے ہوئے ہے کہ یہ کیافیصلہ کرتے ہیں،کوئی عزت دارشخص ہوتاتواستعفیٰ دے کرگھرچلاجاتا،نوازشریف جلدواپس آکرملک کی ترقی کاسفردوبارہ شروع کریں گے۔