پولیس کارروائی،رہائشگاہ پر کیا ہوا تھا؟ چودھری شجاعت نے بتا دیا

May 01, 2023 | 16:08:PM
پولیس کارروائی،رہائشگاہ پر کیا ہوا تھا؟ چودھری شجاعت نے بتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ  ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے ملکی سطح پر معاملات مزید خراب ہوں، پاکستان بہت پریشانیوں میں گھرا ہوا ہے، کچھ لوگ واقعات کو غلط رنگ دے کر پاکستان میں عجیب کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

 ایک روز قبل اپنی رہائشگاہ پر پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےچودھری شجاعت حسین کا کہنا  تھا کہ میں اس رات کو پیش آنے والے واقعے پر روشنی ڈالوں گا، پولیس پرویز الہٰی کے گھر گئی تو انہیں بتایا گیا کہ پرویز الہٰی چودھری شجاعت کے گھر ہیں، پولیس والے پرویز الہٰی کے گھر کو چھوڑ کر میرے گھر کی طرف دوڑ پڑے،چودھری شجاعت نے بتایا کہ پولیس میرے دروازے پر پہنچی تو دونوں بیٹے دروازے کے دوسری طرف تھے، پولیس والے آگے بڑھ رہے تھے تو میرے دونوں بیٹوں نے انہیں روکا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر پنجاب مشکل میں پھنس گئے

ق لیگ کے صدر نے مزید کہا کہ پولیس نے دروازہ توڑنے کی کوشش کی، دروازے کے شیشے ٹوٹ گئے مگر دروازہ نہ ٹوٹ سکا، میرے دونوں بیٹے اس صورتِ حال میں زخمی ہو گئے، چودھری سالک کے ہاتھ پر ٹانکے لگے، 2 گھنٹے کی کوشش کے بعد پولیس دروازے سے واپس گئی، پولیس والوں سے سوال کیا گیا کہ کس کیس میں یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے؟ پولیس نے بتایا کہ گجرات میں سڑکوں کے تعمیری ٹھیکوں میں اربوں روپے کمیشن کے الزامات ہیں، انٹرنیشنل فرم سے کمیشن کے طور پر اربوں روپے وصول کرنے کے بھی الزامات ہیں۔

چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ  پولیس نے بتایا کہ اس سے زیادہ تفصیلات ہمارے پاس نہیں، میرا یا میرے دونوں بیٹوں کا ایسے کسی معاملے سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، اس سارے معاملے پر جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ قابل قبول نہیں، جس طرح بکتر بند گاڑی کے ساتھ مین گیٹ توڑا گیا، میں سختی سے مذمت کرتا ہوں۔