شیر والی جیکٹ،سوشل میڈیا پر شدید تنقید،علی طفر نے وضاحت دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات سے مزین شرٹ پہننے پر گلوکار علی ظفر تنقید کی زد میں آگئے، فینز کی جانب سے تنقید پر گلوگار علی ظفر نے وضاحت کرتےہوئے ٹویٹر پر ویڈیو بیان جاری کر دیا۔
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سیاسی جیکٹ پہننے پر گلوگار علی طفر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جو علی ظفر نے کنسرٹ کے دوران پہنی تھی۔
ہر چیز کو بغیر تحقیق کیے سیاسی رنگ دینا اور متنازعہ بنانا مناسب نہیں۔ غلط headline کے ساتھ شائع کی گئی تصویر کی اصل حقیقت۔ pic.twitter.com/hYTQu7IgmZ
— Ali Zafar (@AliZafarsays) May 1, 2023
گلوگار علی ظفر کا کہنا تھا کہ جیکٹ پر صرف ایک نہیں بلکہ دیگر سیاسی پارٹیوں کے نشان بھی موجود ہیں۔
اس جیکٹ کو سیاسی اور غلط رنگ نا دیں۔ آرٹسٹ ہوں، جانے دیجئیے۔