شیر والی جیکٹ،سوشل میڈیا پر شدید تنقید،علی طفر نے وضاحت دے دی

May 01, 2023 | 16:12:PM

(24نیوز)سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات سے مزین شرٹ پہننے پر گلوکار علی ظفر تنقید کی زد میں آگئے، فینز  کی جانب سے   تنقید پر گلوگار  علی ظفر نے وضاحت کرتےہوئے  ٹویٹر  پر  ویڈیو  بیان جاری کر دیا۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں  سیاسی جیکٹ پہننے پر گلوگار علی طفر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جو علی ظفر نے کنسرٹ کے دوران پہنی تھی۔ 

گلوگار علی ظفر کا کہنا تھا کہ جیکٹ پر صرف ایک نہیں بلکہ دیگر سیاسی پارٹیوں کے نشان بھی موجود ہیں۔

اس جیکٹ کو سیاسی اور غلط رنگ نا دیں۔ آرٹسٹ ہوں، جانے دیجئیے۔

مزیدخبریں