کراچی کے مقامی افراد کی نقل اتارنے پر ایمان علی کے حامی اور مخالف آمنے سامنے

May 01, 2023 | 17:41:PM
کراچی کے مقامی افراد کی نقل اتارنے پر ایمان علی کے حامی اور مخالف آمنے سامنے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف ماڈل و اداکارہ ایمان علی کا شماران سیلیبرٹیز میں ہوتا ہے جو نہ تو سوشل میڈیا پرزیادہ متحرک رہتی نہیں اور نہ ہی زیادہ انٹرویوز دینا پسند کرتی ہیں لیکن جب وہ ایسا کریں تو پھر ان کی کہی برجستہ یا دانستہ باتیں صارفین کی بھرپور توجہ سمیٹتی ہیں۔ کراچی کے مقامی افراد کی نقل اتارنے پر ایمان علی کے حامی اور مخالف آمنے سامنے آگئے۔

 ایک ٹی وی شو میں شریک ایمان علی کا نام ’ کراچی کے لوگوں’ سے متعلق جملے پر ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ میں دیکھنے میں آیا۔

ایک شو میں شریک ایمان علی نے اداکارہ سونیا حسین سے پوچھے گئے سوال کے جواب کے دوران ایک لقمہ دیا جسے بہت سے صارفین نے تو ’ہلکا‘ لیا تاہم بہت سے ایسے بھی تھے جنہوں نے کراچی کے شہریوں کے لب ولہجے کی ایسی نقالی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

سونیا کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پران کے گھرمیں بریانی ضرور بنتی ہے کیونکہ وہ سب کو بہت پسند ہے، اس پر میزبان نے فوراسے کہا ، ’یہ آگئیں نا کراچی والی۔‘

ایمان نے ساتھ ہی یہی جُملہ مخصوص لب ولہجے میں کسا جس پر ندا اور سونیا سمیت شریک مہمان ہمایوں سعید بھی مسکراتے نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر کلپ وائرل ہوا تو اکثریت نے اسے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا تاہم ایسے صارفین کی بھی کمی نہیں جنہیں یہ جملہ دیگر کی طرح ہرگرز بھی ’بے ضرر اور ہلکا پُھلکا ’ نہیں لگا۔

ایمان علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے انٹرویوز کی فضول باتیں تو وائرل ہو جاتی ہیں اور اہم باتیں رہ جاتی ہیں۔