محکمہ تعلیم سندھ میں اساتذہ کا بحران ،25 ہزارسے زائد اسامیاں خالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ تعلیم سندھ میں اساتذہ کا بحران جبکہ 25 ہزار سے زائد سامیا ں خالی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ میں تعلیمی عمل بری طرح سے متاثر ہے ۔وفاقی حکومت نے سندھ میں اساتذہ کی خالی اسامیوں کی تعداد بتائی ہے۔
محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی 25 ہزار 171 اسامیاں خالی ہے،ایک لاکھ 94 ہزار 170 ٹو ٹل اسامیاں ہیں جبکہ ایک لاکھ 68 ہزار 999 اساتذہ ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
پرائمری سکول ٹیچرز کی چار ہزار 909 اسامیاں خالی ,ہائی اسکول ٹیچرز کی 3 ہزار 822 اسامیاں خالی اورجونئیر اسکول ٹیچرز کی ایک ہزار 348 اسامیاں خالی ہیں۔
سبجیکٹ سلیشلسٹ کی ایک ہزار 620 اسامیاں خالی ,سینئر سبجیکٹ اسپیلشسٹ کی 448 اسامیاں خالی ہیں۔
ایسوسئیٹ پروفیسرز کی 510 اسامیاں خالی ,ہروفیسرز کی 22 اسامیاں خالی ہیں جبکہ ای سی ٹی کی 671 اسامیاں خالی اور دیگر کیڈر ٹیچرز کی 11 ہزار 571 اسامیاں خالی ہے۔