”14 مئی سے پہلے اسمبلیاں تحلیل “ عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے شرط رکھ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ حکومت سے مذاکرات میں صرف ایک بات ہو گی ،14مئی سے پہلے اسمبلیاں توڑتے ہیں تو پھر ہم تیار ہیں مزاکرات کرنے کو ،14مئی سے پہلے اسمبلیاں تحلیل نہ کیں تو پھر تحریک انصاف سڑکوں پر نکلے گی۔
ناصر پاک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ مجھے خوشی ہے آپ نے اس ریلی کو کامیاب بنایا،ان کاکہناتھا کہ مجھے وزیر آباد میں مارنے کی کوشش کی گئی،پاکستان میں ہم قانون انصاف کی حکمرانی قائم کرنا چاہتے ہیں،یہ الیکشن تب کروائیں گے جب عمران خان راستے سے ہٹ جائے ۔
چیئرمین کاکہناتھا کہ حکومت تحریک انصاف کو کمزور کرنا چاہتی ہے،میرے کارکنان کو سیکورٹی آفیسر کو پکڑا جارہا ہے،ان کاکہناتھا کہ مذاکرات میں صرف ایک بات ہو گی 14مئی سے پہلے اسمبلیاں توڑتے ہیں تو پھر ہم تیار ہیں مذاکرات کرنے کو ،14مئی سے پہلے اسمبلیاں تحلیل نہ کیں تو پھر تحریک انصاف سڑکوں پر نکلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل گود میں اٹھائے بچے کا نام سن کر حیران، تبدیل کرنے کا مشورہ دیدیا