پاک فوج نے سیلاب سے متاثر 100 فٹ طویل سٹیل کے پل کو تعمیر کروادیا

May 01, 2023 | 20:46:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) سوات  میں حالیہ سیلاب کے باعث متاثر ہونے والے100 فٹ طویل سٹیل کے پل کو پاک فوج نے تعمیر کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق سوات  کے علاقہ بحرین میں سیلاب کے باعث  متاثر ہونے والا پرانا پل ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا، جس کے باعث شہریوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

  پاک فوج نے بہت  ہی قلیل مدت میں 100 فٹ طویل سٹیل سے بنے اس  پل کو تعمیر کر کے علاقہ مکینوں اور اطراف کی آبادی کی مشکلات کو ختم کرتے ہوئے انہیں سہولت فراہم کی ہے۔

ذرائع کے مطابق علاقہ کی عوام فوری امدادی کارروائی اور  بدترین سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر بروقت اقدامات کرنے پر پاک فوج کی معترف اور شکر گزار ہیں۔

مزیدخبریں