(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواﺅں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری کا بھی امکان ہے ،ادھرخیبرپختونخوا چترال ، دیر، سوات، کالام ،سیدوشریف ، ایبٹ آباد،مانسہرہ ،کوہستان ،کرم ، وزیرستان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ڈی آئی خان ، پشاور،چارسدہ اور مردان میں بھی تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور ن لیگ سمیت جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پنجاب میں راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات سمیت خطہ پوٹھو ہار، میانوالی ، سرگودھا، بھکر، لیہ ، نارووال میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، منڈی بہاؤالدین ، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
تاہم بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، قلات، خضدار، زیارت اور بارکھان میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر میں بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش، ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی وزیراعظم کے عہدے کی امیدوار کے ہاں الیکشن سے 2 ہفتے قبل بیٹے کی پیدائش