وفاقی حکومت توہین پارلیمنٹ کا بل بنانے کیلئے پرعزم،قائمہ کمیٹی استحقاق کا اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی حکومت توہین پارلیمنٹ کا بل بنانے کیلئے پرعزم،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
اجلاس کمیٹی چیئرمین رانا قاسم نون کی صدارت میں ہو گا،اجلاس کیلئے سترہ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیاگیا،توہین پارلیمنٹ بل کے مسودہ پر غور ایجنڈا کا حصہ ہے،اجلاس میں توہین پارلیمنٹ بل کے مسودہ پر غور کیا جائے گا،متعلقہ وزارتوں کے افسران کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل گود میں اٹھائے بچے کا نام سن کر حیران، تبدیل کرنے کا مشورہ دیدیا