(ویب ڈیسک)چلتے ٹرک سے جانوروں کو حیرت انگیز انداز سے چوری کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چلتی گاڑیوں سے سامان چرالیے جانے کی باتیں تو بہت سنی تھیں لیکن پہلی بار چلتی گاڑی سے جانور چرانے کی ویڈیو سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ "کیسے ایک شخص چلتے ٹرک سے جانور نیچے پھینکتا ہے اور پھر کار ساتھ لگا کر اس پر لوڈر گاڑی سے اتر بھی جاتاہے"۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کو ٹرک کے اوپر سے بکریوں کو نیچے سڑک پر پھینکتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن خوش قسمتی یہ کہ اس وقت اس لین میں کوئی دوسری گاڑی پیچھے سفر نہیں کررہی تھی ورنہ وہ بے زبان جانور کچلے جانے تھے، جب چند جانور نیچے پھینکنے کے بعد وہ شخص ٹرک کے عقب میں نیچے کی طرف لڑھکتا ہے تو ایک طرف چلتی کار اس کیساتھ آجاتی ہے جس کے بونٹ پر وہ شخص اتر جاتا ہے۔
اس ویڈیو کے بارے میں آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی, جبکہ ویڈیو سامنے آئی تو محمد عمران ںامی صارف کا کہناتھاکہ" گاڑی کی نمبر پلیٹ دیکھیں، یہ پاکستان کا سپرہائی وے نہیں بلکہ پڑوسی ملک انڈیا ہے"۔
کچھ لوگوں کا کہناتھاک"ہ ایسا کرنے سے نہ صرف مالکان کا مالی نقصان ہے بلکہ جانوروں کو بھی شدید تکلیف پہنچا یا گیا ہے ، جس طرح انہیں چلتی گاڑی سے سڑک پر پھینکا جارہاہے ، اس سے جانوروں کی ہڈیاں تک ٹوٹ سکتی ہیں۔