(24 نیوز) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ہنگلاج مندر میں3 روزہ ہنگلاج میلہ کا آغاز ہو گیا، ہر سال ہزاروں ہندو یاتری اس تہوار میں شرکت کیلئے ہنگلاج آتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہر سال اپریل کے مہینے میں بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ہنگلاج مندر میں ہندو برادری کی جانب سے ہنگلاج ماتا کا تہوار منایا جاتا ہے، یہ مندر ہنگول نیشنل پارک کے وسط میں دریائے ہنگول کے کنارے ایک پہاڑی کے غار میں واقع ہے۔
اندرون سندھ، مکران کوسٹ، قلات اور جنوبی پنجاب سے سینکڑوں ہندو یاتری اپریل میں مندر جاتے ہیں اور یاتراکیلئے اپنی رسومات ادا کرتے ہیں، زیادہ تر زائرین جنوبی سندھ سے آتے ہیں جہاں پاکستان کی ہندو اقلیت کی اکثریت رہتی ہے۔
ہمسایہ ملک بھارت سے آنے والے عقیدت مند اس مقام تک جانا چاہتے ہیں لیکن ان کیلئے ویزا حاصل کرنا ایک مشکل عمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی وزیراعظم کے عہدے کی امیدوار کے ہاں الیکشن سے 2 ہفتے قبل بیٹے کی پیدائش