بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاطمہ خان)محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور اور کراچی میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ شہر لاہور میں دھوپ کیساتھ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،،زیادہ سے زیادہ 31 تک جانے کے امکانات ظاہر کر دیے گا جبکہ شہرکی ہوامیں نمی کاتناسب55فیصدریکارڈ کیا گیا ہے۔
فضائی الودگی میں بھی نمایاں کمی آگئی ،92 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ لاہور 19 نمبر پر آگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ دھوپ میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج برقرار رہے گا۔
ائیر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق سید مراتب علی روڈ 99,یو ایس کونسلٹ 122،فیز 8 ڈی ایچ اے 114,کوٹ لکھپت 91 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ ہوا۔
دوسری جانب کراچی میں سورج آگ برسانے لگا،شہر میں صبح سے ہی تیز دھوپ کا راج، محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر آئندہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کیلئے خون پسینہ بہانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، صدر اور وزیراعظم
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت موسم گرم اور خشک ہے،موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،گرمی کی شدت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
ائیر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار خراب ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پہلے نمبر پر موجود ہے۔
ائیر کوالیٹی انڈیکس کا مزید کہنا ہے کہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 161 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی جارہی ہے۔