گاڑی کی قیمت میں بھاری کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)گاڑی کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،’’کیا‘‘ کے بعد فرانسیسی کار ساز کمپنی ’’ پیوگیوٹ‘‘ نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمت میں بھاری کمی کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی کمپنی نے اپنی گاڑی ’ پیوگیوٹ 2008‘ ساڑھے4 لاکھ روپے تک کمی کرنے کا اعلان کر دیاہے جس کی وجہ تو کمپنی کی جانب سے واضح نہیں کی گئی لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ گاڑیوں کی گرتی ہوئی سیلز پر کمپنیاں کافی پریشان ہیں اور صارفین کو متوجہ کرنے کیلئے آفرز کی جارہی ہے ،پیوگیوٹ 2008 ایکٹو کی قیمت میں ساڑھے تین لاکھ روپے کم کرتے ہوئے 66 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 69 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی ۔
اگر یہی گاڑی آپ آسان اقساط پر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس میں بھی 5 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد یہ اسے 70 لاکھ 50 ہزار روپے میں خریدا جا سکتا ہے ، اس سے قبل اقساط میں یہ گاڑی 75 لاکھ 50 ہزار روپے میں دی جارہی تھی ۔
اسی گاڑی کا دوسرے ویرینٹ ’ الیور‘ کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے تک کم کی گئی ہے اور یہ گاڑی اب مارکیٹ میں 72 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت کیلئے دستیاب ہے جبکہ اس سے قبل اس گاڑی کی قیمت 77 لاکھ روپے تھی ،یوگیوٹ الیور آسان اقساط میں 5 لاکھ روپے سستی کر دی گئی ہے ، جس کے بعد آسان اقساط پر یہ گاڑی 78 لاکھ روپے میں حاصل کی جا سکتی ہے جبکہ اس سے قبل اس کی آسان اقساط میں قیمت 83 لاکھ روپے تھی ۔
اس سے قبل ’ کیا‘ نے اپنی گاڑی سٹونک کی قیمت میں 15 لاکھ 13 ہزار روپے اچانک کمی کر دی جس کے بعد یہ گاڑی 47 لاکھ67 ہزار روپے پر فروخت کی جارہی ہے ۔
خیال رہے کہ چند دن پہلے چینی کار ساز کمپنی’’ چیری‘‘ نے پاکستان میں اپنے آپریشن کے دو سال مکمل ہونے پر کراس اوور ایس ایو وی ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا تھا، پاک وہیلز کے مطابق چینی کار ساز کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چیری نے پاکستان میں اپنے آپریشن کے دو سال مکمل کرلئے ہیں اور اس عظیم سنگ میل کو عبور کرنے پر ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا جا رہا ہے، کمپنی کی جانب سے ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں 8 لاکھ 49 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 95 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی ۔