پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، شہری پھٹ پڑے

May 01, 2024 | 11:28:AM

(24 نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا لیکن شہریوں کیلئے یہ قیمت بھی ناقابل منظور ہے۔

حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے پر شہریوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

پیٹرول کی قمیت پر ردعمل دیتے ہوئے شہریوں نے کہا ہے کہ زیادہ پیسوں سےپٹرول مہنگا اور کم پیسوں میں سستاکیاجاتاہے،پٹرول کی قیمت میں5روپےکمی کچھ بھی نہیں ہے ،سفیدپوش کیلئےیہ قیمت بھی ناقابل منظورہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سےپیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی  کی گئی ہےجبکہ  ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد:گھرمیں آتشزدگی،4بچےجھلس کرجاں بحق

 نئی قیمتوں کی بات کریں تو پیٹرول 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 288 روپے 58 پیسے کا ہو گیا، ڈیزل میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے ہو گئی  ہے ۔

مزیدخبریں