لاہور: دو گروپوں میں فائرنگ، راہگیر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور ماڈل ٹاون میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 34 سالہ راہگیر محمد یونس جابحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون لنک روڈ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔ فائرنگ کے بعد دونوں گروپ موقع سے فرار ہوگئے۔
جابحق ہونے والے راہگیر محمد یونس کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ محمد یونس حفیظ سنٹر سے اپنی دوکان بند کرکے گھر جارہا تھا۔ اُنہوں نے بتایا کہ محمد یونس کو سینے میں گولی لگی۔ زخمی محمد یونس کو جناح ہسپتال طبی امداد کے لئے شفٹ کیاگیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےوہ راستے میں ہی جان کی بازی ہار گیا۔
مزید پڑھیں: مذاکرات ہو رہے نہ ہی کوئی بیک ڈور رابطے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی
اُن کا مزید کہنا تھا کہ محمد یونس کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی۔ اعلی حکام سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے اُنہوں نے قاتلوں کو قرار واقع سزا دی جائے۔