(24نیوز)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا۔
محسن نقوی کی زیرِ صدارت پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ، پاکستان کوسٹ گارڈز کے اعلیٰ حکام اور افسران نے شرکت کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کوسٹل گارڈز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔
وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ کوسٹل ایریاز سے اسمگلنگ روکنے کیلئے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید متحرک کردار ادا کرنا ہے، کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ہے۔