مزدور معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے،علی امین گنڈاپور

May 01, 2024 | 15:24:PM
مزدور معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے،علی امین گنڈاپور
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہےکہ مزدور معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔

تفصیلات کے مطابق  محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر  علی امین گنڈاپور نے  پشاور میں مزدوروں کو سلام پیش کرتے کہا کہ مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے لئے ریفارمز لارہے ہیں ،ایسے ریفارمز لائے گے جس سے مزدوروں کے مسائل حل ہونگے، قانون سازی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس کے ساتھ ہے جس کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، صوبائی حکومت ان کے ساتھ ہے،مزدوروں کے تمام پیکچز ڈبل کئے جائے۔

وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ ہرچیز کا علاج ہے,اور ہمیں ہرمسلے کا حل آتا ہے،ہم جو اعلان کرتے ہیں اس پر عمل بھی کرائے گے،تمام مزدوروں کے لئے بینک میں اکاونٹ کھولے جائے گے،بینک اکاونٹ کو منیٹر کیا جائے گا کہ مزدوروں کو ان کی پوری اجرت 32000 مل رہا ہے کہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کیلئےنئی کابینہ تشکیل

انہوں نے کہا   کہ ہم نے کافی وقت صرف باتوں میں ضائع کیا ہے، اب وقت ضائع کرنے کی بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے،مزدوروں کے مسائل مزدور ہی حل کرسکتے،مزدوروں کے لئے جو فلیٹس بنائے گئے ہیں وہ مزدوروں کو ملنی چاہیئے،ایسا نہیں ہونا چاہیئے کہ مزدوروں کے نام پر بنے فلیٹس میں کوئی اور رہے،مزدوروں کو ان کا حق ملے گا کسی اور کو نہیں دیں گے۔