افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

May 01, 2024 | 15:28:PM

(24 نیوز) افغانستان نے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئندہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، راشد خان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جون سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لیے افغانستان نے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

افغانستان نے 2022 کے ایڈیشن کے مقابلے میں اپنی ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں، کریم جنت، محمد اسحاق، اور نور احمد سبھی ٹیم میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان

تاہم حشمت اللہ شاہدی، جنہوں نے گزشتہ سال کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں افغانستان کی قیادت کی تھی، اس سال ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

مزیدخبریں