بھارتی فائٹر نے میرے وطن کو برابھلا کہا میں نے 20 سیکنڈ میں جواب دیدیا: شاہ زیب رند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے مارشل آرٹس کھلاڑی شاہ زیب رند کا کہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑی نے میرے ملک کو برا بھلا کہا تو میں نے 20 سیکنڈ میں جواب دے دیا۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس کھلاڑی شاہ زیب رند نے 24 نیوز کے مارننگ شو ’مارننگ ود فضا‘ میں شرکت کی، میزبان فضا علی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کے خواب کیا تھے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میرے خواب بہت بڑے تھے، جہاں سے میرا تعلق ہے وہ جگہ ابھی ہر لحاظ سے ڈیویلپ نہیں ہوئی، اس لیے جب میں نے شروع کیا، تو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے میرے پاس وسائل کی کمی تھی، لیکن میں نے پوری لگن کے ساتھ محنت جاری رکھی، کیوں کہ میں نے یہ سوچ ہمیشہ دل میں رکھی تھی انشااللہ ایک دن میرا ٹائم بھی آئے گا، اور میں بھی اپنے ملک کیلئے کچھ کروں گا اور پوری دنیا میں اپنے وطن کا نام روشن کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتوں کی اہم مقدمات کی لائیو کوریج کیسی؟ سلیم بخاری کھل کر بول پڑے
میزبان کی جانب سے سوال کیا کہ آپ کے اس خواب کو پورا کرنے کے پیچھے آپ کے گھر والوں کی کتنی سپورٹ تھی؟ جس پر شاہ زیب نے کہا کہ مجھے گھر والوں کی بہت سپورٹ تھی، آگر آج میں اس مقام پے ہوں تو صرف اپنے گھر والوں کی سپورٹ کی وجہ سے ہوں، جب میں فائٹ رنگ میں جاتا ہوں تو میری امی میرے لیے بہت دعائیں کرتی ہیں، اگر وہ نہیں ہوتیں تو شاید میں آج اس مقام پے نہ ہوتا۔
دورانِ انٹرویو فضا علی نے کہا کہ میں نے آپ کی سلمان خان سے ملاقات میں ایک چیز نوٹ کی کہ سلمان خان خود بھی حیران ہوگئے تھے جب انہوں نے آپ سے کہا کہ تم کیا ہر بندے کو 20 سیکنڈ میں ہی رنگ سے آؤٹ کرو گے، یہ سلمان خان کی طرف سے آپ کی تعریف میں شاندار جملہ تھا۔
میزبان فضا علی کی جانب سے بنا وسائل کے اچھی ٹریننگ کے بارے میں پوچھے جانے پر شاہزیب نے جواب دیا کہ ٹریننگ تو میں نے بلوچستان سے ہی شروع کی اور اب میں کراچی میں ٹریننگ کررہا ہوں، یہاں پر جو کوچز ہیں وہ اس لیول کے کوچز نہیں ہیں اور ساتھ ہی آپ کے ساتھ ٹریننگ کرنے والے بھی اس لیول پر نہیں ہیں، میرا دل تھا کہ میں امریکا جاؤں اور وہاں ٹریننگ کروں کیونکہ وہاں پر ورلڈ کلاس فائٹرز ہیں، اس لیے میرا گول وہاں جاکر ان کے اچھے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کرنا تھا۔
شاہ زیب رند نے مزید کہا کہ جب میں امریکا گیا تو شروع میں مجھے ٹریننگ کرتے ہوئے بہت مشکل بھی ہوئی لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری کیوں کہ مجھ میں وہاں پر پہنچنے کا جنون تھا، اور آپ جس چیز کو پانے کیلئے محنت کرتے ہو تو اللہ پاک آپ کے لیے راستے کھول دیتا ہے، میں نے امریکا میں اچھی ٹریننگ کی، وہاں بہت کچھ سیکھا اور الحمداللہ اب میرا ناقابلِ شکست (Undefeated)6-0 کا ریکارڈ ہے اور میں نے 4 ناک آؤٹ (Knockouts) بھی کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صدر پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ عائد
شاہ زیب رند میں فضا علی سے ملاقات ہونے پر جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’فضاء علی سے مل کر میرا ایک اور خواب پورا ہو گیا‘‘ اور بھارتی فائٹر کو ناک آؤٹ کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ انڈین پلئیر نے میرے وطن کو برابھلا کہا اور میں نے 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر کے جواب دے دیا۔