توشہ خانہ تحقیقات ،بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

May 01, 2024 | 17:19:PM

(24 نیوز ) سابق خاتون اول اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ  نے توشہ خانہ کیس میں نیب کی جانب سے طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق بشری بی بی نے نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس عدالت میں چیلنج کر دیا  ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشری بی بی کی نیب نوٹس کیخلاف درخواست کل سماعت کے لیے مقرر  کی گئی ہے ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا، بشری بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل اور خالد چودھری کے ذریعے درخواست دائر کی ،بشریٰ بی بی کی پٹیشن کے فیصلے تک نیب کال اپ نوٹس معطل کرنے کی بانی پی ٹی آئی کو 16 اپریل کو نیب راولپنڈی میں طلب بھی کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں