استاد جلاد بن گیا ،مار نہیں پیار کو ’پیار نہیں مار‘ سمجھ لیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب حکومت کے ’تعلیم ہر بچے کیلئے ‘ ویژن کے تحت مار نہیں پیار کے سلوگن کی دھجیاں بکھیر دی گئیں، استاد شفیق باپ کی بجائے جلاد بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک استاد کم سن طلبا کو اٹھا اٹھا کر پٹک رہا ہے ، الٹا لٹکا کر لاتوں گھونسوں سے معصوم کلیوں نما جسموں کو ضرب لگا رہا ہے ، بات صرف یہی نہیں بلکہ المیہ یہ ہے کہ یہ سارا تشدد ہیڈماسٹر کے سامنے اسی کے دفتر میں کی گئی ۔
”پتوکی:ایم سی پرائمری سکول پرانی منڈی ٹیچر نے پنجاب حکومت کے ویژن مار نہیں پیار کی دھجیاں اڑا دیں“
— Imran Bilal (@MrImranPk) May 1, 2024
معصوم طالبعلموں پرکلاس روم میں نہیں بلکہ ہیڈماسٹر کے دفتر اور نگرانی میں بیہمانہ تشدد کانشانہ بنایا گیا..@MaryamNSharif pic.twitter.com/a5Ww0rKi3p