(24 نیوز) پنجاب حکومت کے ’تعلیم ہر بچے کیلئے ‘ ویژن کے تحت مار نہیں پیار کے سلوگن کی دھجیاں بکھیر دی گئیں، استاد شفیق باپ کی بجائے جلاد بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک استاد کم سن طلبا کو اٹھا اٹھا کر پٹک رہا ہے ، الٹا لٹکا کر لاتوں گھونسوں سے معصوم کلیوں نما جسموں کو ضرب لگا رہا ہے ، بات صرف یہی نہیں بلکہ المیہ یہ ہے کہ یہ سارا تشدد ہیڈماسٹر کے سامنے اسی کے دفتر میں کی گئی ۔