سعودی عرب: طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، ہر سو پانی ہی پانی ہو گیا

May 01, 2024 | 19:56:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی شہری علاقوں کے علاوہ صحرائی وادیاں سیلابی پانی سے بھر گئیں، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کر دی۔

سعودی دارالحکومت ریاض سمیت الخرج،القصیم،بریدہ،دمام،الخبر،الاحساء،الجبیل اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، شہروں کی اہم شاہراہیں اور انڈر پاس پانی سے بھر گئے، درجنوں گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں، بارش کا پانی کاروباری مراکز میں بھی داخل ہوگیا، کئی پروازیں منسوخ جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ سے متعلق پالیسی پر  امریکی محکمہ خارجہ کی  ترجمان مستعفی
دوسری جانب سعودی عرب کے محکمہ موسمیات  نے گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے2 روز تک موسم غیر یقینی رہے گا۔

سعودی محکمہ ٹریفک پولیس نے بھی ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو غیر ضروری سفر اور صحرائی وادیوں میں جانے سے منع کیا ہے۔