اٹک: ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

May 01, 2024 | 23:19:PM

(محمد عمران) اٹک میں راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر جنڈ کےقریب  موٹرسائیکل  ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4افرادجاں بحق ہو گئے جبکہ خاتون شدیدزخمی ہو گئی۔

اٹک کے علاقہ جنڈ کےقریب  بین الصوبائی شاہراہ  راولپنڈی کوہاٹ پرڈھاک موڑکےقریب پیش آیاجہاں موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجہ میں 3 بچوں سمیت  ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق اورایک خاتون شدید زخمی ہوگئی، جاں بحق ہونے والوں میں 3سالہ سیاب,8سالہ انمتا, 15سالہ صائم اور 17سالہ اسد شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے بدقسمت خاندان کا تعلق  جنڈ کے نواحی گاؤں چورہ شریف سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’پتنگ بازی خونی کھیل نہیں، ہمیں ایکسپورٹ کی اجازت دیں‘‘ تاجروں کا مطالبہ

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوعملہ نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحصیل ہسپتال جنڈ منتقل کر دیا جبکہ شدید زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں  راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا، حادثہ موٹرسائیکل کی تیز رفتاری اور ٹریکٹر ٹرالی کےہیچھے لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔۔

مزیدخبریں