(ویب ڈیسک )مریدکے کے نواحی علاقے بھاگوڈیال میں مبینہ طور پر سسرالیوں نے جہیز میں گاڑی نہ لانے پر دلہن کوقتل کردیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ نازیہ کی شادی 5ماہ قبل شعیب سے ہوئی تھی،5ماہ سے مقتولہ کو سسرال والے اپنے باپ اور بھائیوں سے گاڑی منگوانے کا تقاضہ کر رہے تھے،بیٹی نے کال کر کے والد کو بتایا کہ میری جان کو سسرال میں خطرہ ہے مجھے یہاں سے لے جائیں ، نازیہ کے قتل کا مقدمہ خاوند شعیب سمیت پانچ افراد کے خلاف درج کرلیاگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ لاش قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال مردہ خانہ پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دی،ملزمان فرار ہوچکے ہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پتنگ بازی خونی کھیل نہیں ہے ، ہمیں ایکسپورٹ کی اجازت دیں، تاجر