مزدور کی زبوں حالی کیسے دور ہو گی ؟ سینئر اینکر سلیم بخاری نے حل بتا دیا 

May 01, 2024 | 23:47:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے ملک کے نامور اور سینئر اینکر پرسن سلیم بخاری نے یوم مزدور کی مناسبت سے  اپنے شو میں گفتگو کرتے ہوئے حکمرانوں کی جانب سے اس طبقے کیلئے سرد مہری پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مزدور کی زبوں حالی دور کرنے کے حوالے سے حل پر بات کی ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے معاشرتی مسائل پر گفتگو کے حوالے سے مشہور 24 نیوز کے پروگرام  سلیم بخاری شو میں یوم مزدور پر گفتگو کرتے ہوئے مزدوروں کی حالت زار  پر بات کی گئی ، اینکر پرسن سلیم بخاری نے تیسری دنیا اور خصوصی پاکستان میں مزدوروں کے معاشی مسائل کے حوالے سے مختلف تجاویز دیں اور حکمرانوں کو مزدوروں کی زبوں حالی دور کرنے کے لئے مثبت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ، سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ آج تک کسی حکومت نے بھی  مزدور کی حالت پر سیریس توجہ نہیں دی اور ملک کا یہ طبقہ پستا ہی چلا آرہا ہے ،مہنگائی ، ضروریات زندگی اور بلوں کی ادائیگی مزدور کیلئے ئانتہائی مشکل ترین ہدف بنتے جارہے ہیں اس ھوالے سے سلیم بخاری نے مزدور وں کی فلاح و بہبود عملی اقدامات پر زور دیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کس طرح تیزی سے ترقی کر سکتا ہے؟ محسن نقوی نے پتے کی بات بتا دی