حکومت او رمذہبی جماعت کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد شروع، اہم رہنما رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت او رمذہبی جماعت کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد شروع کردیاگیا،مرکزی مجلس شوریٰ کے 2 اہم ارکان رہا ۔
مذہبی جماعت ذرائع نے کہاہے کہ علامہ شفیق امینی ،پیرظہیر الحسن شاہ کو حکومت نے رہا کردیا،علامہ شفیق امینی، پیرظہیر الحسن شاہ دھرنے میں شریک ہونگے ۔
دوسری جانب حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے ۔ذرائع کے مطابق مذہبی تنظیم آئندہ کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے گریز کرے گی ،مذہبی تنظیم آئندہ بطورسیاسی جماعت سیاسی دھارے میں شریک ہو گی ،ذرائع کاکہناہے کہ حکومت کالعدم تنظیم کے گرفتار کارکنوں کو رہا کردے گی ،دہشتگردی سمیت سنگین مقدمات کاسامنا کرنے والے کارکنوں کو عدالت سے ریلیف لینا ہو گا ،دھرنے کے شرکا کیخلاف حکومت کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کریگی ۔
ذرائع کے مطابق مذہبی تنظیم کی جانب سے مفتی منیب الرحمان نے بطور گارنٹر معاہدے کیلئے کردار ادا کیا ،حکومت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، اسد قیصراورعلی محمد خان نے معاہدے پر دستخط کئے ۔ذرائع کے مطابق دھرنے کے شرکا راستہ کھول دیں گے،دھرنے کے شرکا ایک دور روز میں واپس گھروں کو جائیں گے ،ذرائع کامزید کہناتھا کہ حکومت مذہبی جماعت کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے پاس اب بھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا ایک موقع ہے لیکن۔۔۔ شاہد آفریدی کا اہم ٹوئٹ