کوئی ہمیں محب وطنی نہ سکھائے،تحریک لبیک کےساتھ کالعدم کالفظ ختم ہوجائےگا، مفتی منیب الرحمان 

Nov 01, 2021 | 07:42:AM
مفتی، منیب، الرحمان
کیپشن: مفتی منیب الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اہلسنت و الجماعت کے مرکزی رہنما مفتی منیب الرحمن نے کہا ہےکہ کوئی ہمیں محب وطنی نہ سکھائے ہم سے بڑا کوئی محب وطن نہیں ،اللہ نےآپ کوبہت بڑی فتح سےنوازاہے،میں آپ کےپشت پرکھڑا ہوں اوررہوں گابھی،آپ نےمتحداورمنظم رہناہے،تحریک لبیک کےساتھ کالعدم کالفظ ختم ہوجائےگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرآباد میں کالعدم مذہبی جماعت کے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب نے کہا ہے کہ جہاں قیادت کہےگی وہاں منتقل ہوناہے،:یہ سفرکاآغازہےاختتام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سراج الحق اورفضل الرحمان نےحمایت کی یقین دہانی کرائی،تحریک لبیک کےساتھ کالعدم کالفظ ختم ہوجائےگا،
کالعدم لفظ ہٹنےمیں ایک ہفتےکاوقت لگ سکتاہے۔ مفتی منیب نے کہا کہ ہم نےمراحل طےکررکھےہیں،اللہ نےآپ کوبہت بڑی فتح سےنوازاہے،کوئی ہمیں محب وطنی نہ سکھائے ہم سے بڑا کوئی محب وطن نہیں،کالعدم،ممنوع اور بین کے نام تنظیم سے کٹ جائیں گے،جیسے طے کیا ہے ویسے ہی معاملہ تکمیل تک پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور کالعدم مذہبی جماعت کے درمیان معاہدہ طے،مثبت نتائج سامنےآئیں گے،مفتی منیب الرحمن