راولپنڈی کےراستے کھل گئے۔۔ ٹریفک بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)راولپنڈی میں 12 روز بعد بند راستے کھول دیئے گئے جبکہ مذہبی جماعت کے مظاہرین ابھی تک وزیرآباد اللہ والا چوک پر موجود ہیں۔اس کے علاوہ صدر سے فیض آباد تک مری روڈکو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا ۔
راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے تمام راستوں سے رکاوٹیں ہٹائی دی گئیں جبکہ مری روڈ سے بھی کنٹینرز ہٹادیئے گئے ہیں۔فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا اور راولپنڈی میں کئی دنوں سے بند میٹرو بس سروس بھی بحال کردی گئی ۔
دوسری جانب مذہبی جماعت کے مظاہرین ابھی تک وزیرآباد اللہ والا چوک پر موجود ہیں جس کے باعث اللہ والا چوک کے قریب تعلیمی ادارے اور تجارتی مراکز بند ہیں۔
علاوہ ازیں لاہور سے اسلام آباد جانے والی جی ٹی روڈ بند ہے، چناب ٹول پلازہ کے قریب کھودی گئی خندق بھرنے کا عمل شروع نہیں ہوا۔ادھر گوجرانوالہ کے مولانا ظفر علی خان چوک سے رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں اور اندرون شہر اور سیالکوٹ ائیرپورٹ کو جانے والا راستہ کھول دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی ہمیں محب وطنی نہ سکھائے،تحریک لبیک کےساتھ کالعدم کالفظ ختم ہوجائےگا، مفتی منیب الرحمان