بے وقوف اہلکار نے کار موجود ہونے کےباوجود متحرک پل کھول دیا۔۔ پھر کیا ہوا۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
( مانیٹرنگ ڈیسک)بیلجیم میں ایک کار کی پل پر موجودگی کے باوجود کشتی کو راستہ دینے کے لئے متحرک پل کو کھول دیا گیا. گاڑی تیزی سے واپس آنے پر اس میں سوار افراد زخمی ہو گئے ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
العربیہ اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ، ایک دریا کے اوپر بنائے گئےمتحرک پل کے نیچے گزرنے والے جہاز کو راستہ دینے کیلئے اس پل کو کھول دیا گیا،لیکن پل پر کام کرنے والے عملے نہیں دیکھا کہ اس پل پر ایک کار موجود ہے۔ جیسے ہی پل کو کھولا گیا تو اس پر موجود کار تیزی سے واپس جانے لگی ، اس واقعہ کے نتیجے میں کار میں ایک ہی فیملی کے افراد سوار کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.
ویڈیو:
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) October 31, 2021
بیلجیم میں ایک گاڑی کے پل پر موجودگی کے باوجود کشتی کو راستہ دینے کے لیے متحرک پل کو کھول دیا گیا. حکام کے مطابق گاڑی میں سوار فیملی کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے.https://t.co/vHAa3WJ6DZ pic.twitter.com/9lEaDC5ABT
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کی بڑی بڑی چھوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل