پولیس اہلکار کی 18 سالہ لڑکی سے زیادتی۔۔

Nov 01, 2021 | 11:01:AM

(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے  گلشن حدید میں پولیس اہلکار نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس کے مطابق 18 سالہ لڑکی کے ساتھ رشتے دار کی جانب سے زیادتی کا مبینہ واقعہ پیش آیا   جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے،زیادتی کا  مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا جس کے مطابق ملزم وقار پولیس اہلکار ہے جو لڑکی کا رشتے دار بھی ہے۔ملزم نے زیادتی کے بعد لڑکی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وقار پہلے سے شادی شدہ ہے، میڈیکل کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ  کی شادی ۔۔روکنے کے باوجود  رنبیر کپور کی سنجے دت  سے ملاقاتیں۔۔اہم خبر جانیے

مزیدخبریں