سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی  لگ گئی۔۔

Nov 01, 2021 | 12:29:PM

( ویب ڈیسک ) سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی لگا دی گئی ہے، کوئی بھی سرکاری ملازم 55 سال عمر پوری کئے بغیر ریٹائرمنٹ نہیں لے سکے گا۔

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے حوالے سے نیا فیصلہ کر دیا،فیصلے کے مطابق پنجاب میں کوئی بھی ملازم 55 سال عمر سے قبل ریٹائرمنٹ نہیں لے سکتا ہے جبکہ عمر کی شرط کے ساتھ ساتھ ریٹائرمنٹ کے لئے 25 سال سروس مکمل کرنا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔ جلدی ریٹائرمنٹ کے لئے 25 سال سروس اور 55سال عمر دونوں لازمی ہیں، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی دیکھیں:انڈیا کو کیویز کے ہاتھوں عبرتناک شکست۔۔کپل دیو نے بڑا اعلان کر دیا

مزیدخبریں