نایاب آرا مچھلی ماہی گیروں کے جال میں آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اور ایران کی سمندری سرحد پرنایاب آرہ مچھلی ماہی گیروں کے جال میں آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان نے جیوانی کے ساحل پر ماہی گیروں نے مچھلی کے جال میں آنے کی اطلاع دی۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کاکہناہے کہ آرا مچھلی نایاب آبی حیات ہے۔
ماہرین کے مطابق پچھلے دس برسوں میں نایاب آرہ مچھلی کی موجودگی کے صرف 3 شواہد سامنے آئے ہیں۔ سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے 2016 میں آرا مچھلی کے شکار اور تجارت پر مکمل پابندی عائد کردی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:انوکھا شوہر۔۔بیوی کی شادی اسکے عاشق سے کرا دی