(24 نیوز)تعلیمی بورڈز کے تحت نہم جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 9 نومبر کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں تعلیمی بورڈز کے تحت نویں جماعت کے نتائج کیلئے تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔نہم جماعت کے نتائج کا اعلان 9 نومبر کو کیا جائے گا۔
لاہور بورڈ کے تحت نہم جماعت کے امتحان میں 3 لاکھ سے زائد بچوں نے شرکت کی تھی۔طالبعلم اپنے نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے آن لائن معلوم کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:این اے133ضمنی الیکشن۔۔امیدواروں کی حتمی فہرست جاری