بیویاں واٹس ایپ پر شوہر سےلڑنے پر پہلے ضرور سوچ لیں۔۔ کہیں۔۔؟

Nov 01, 2021 | 13:43:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بیویاں اپنے شوہر سے لڑنے سے پہلے ضرور سوچ لیں کہ وہ گھر پر لڑرہی ہیں یا شوہر سے واٹس ایپ پرجھگڑا کر رہی ہیں ، واٹس ایپ پر لڑنے والی ساری گفتگو اور پیغامات ریکارڈ ہو جاتے ہیں جو کسی بھی عورت کیلئے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ مصر میں پیش آیا ہے جس میں ایک عدالت نے اپنی نوعیت کے پہلے فیصلے میں واٹس ایپ پر شوہر کے ساتھ گالم گلوچ پر خاتون کو جرمانے کی سزا سنا دی۔

العریبہ کی ویب رپورٹ کےمطابق مصر کے جنوبی صوبے قنا کے شہر نجع حمادی میں عدالت نے ایک سرکاری ملازم خاتون کی جانب سے واٹس ایپ پر شوہر کو گالیوں سے نوازنے اور برا بھلا کہنے پر 50 ہزار مصری پاؤنڈز (3300 ڈالر) کا جرمانہ عائد کر دیا۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کئی ماہ قبل شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ اس پر 30 سالہ بیوی نے اپنے 43 سالہ شوہر کو واٹس ایپ پر گالم گلوچ پر مشتمل پیغامات بھیجے۔ شوہر نے بیوی کے خلاف درخواست دائر کر دی جس میں ان نازیبا پیغامات کو بھی منسلک کر دیا۔شوہر کے وکیل ایڈوکیٹ اسماعیل سلاوی  کا کہنا ہے کہ ان کے مؤکل نے عدالت کے سامنے یہ موقف پیش کیا کہ ان کی بیوی نے واٹس ایپ سروس کو برائی میں استعمال کیا۔وکیل نے مزید بتایا کہ مذکورہ خاتون کو 2003ء کے ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ 10 کے آرٹیکل 76 کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کی بڑی بڑی چھوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل


 

مزیدخبریں