نیانیب آرڈیننس۔۔ زرداری، شاہد خاقان، مریم ، شہباز شریف کو ریلیف نہیں ملے گا

Nov 01, 2021 | 14:18:PM

 (24 نیوز) حکومت نے چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار سپریم جوڈیشل کونسل سے واپس لے لیا۔ نئے ترمیمی آرڈیننس میں چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کو مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب آرڈیننس کا اطلاق 6 اکتوبر اور اس کے بعد کے کیسز پر ہوگا۔ آرڈیننس میں کیسز کا سامنا کرنیوالے تمام بڑوں کیلئے ریلیف کی راہ بند ہوگئی۔

آصف زرداری، شاہد خاقان، مریم نواز، شہباز شریف کو ریلیف نہیں ملے گا۔ پہلے سے قائم تمام منی لانڈرنگ کے کیسز ویسے ہی چلیں گے۔

زر ضمانت کے تعین کا اختیار بھی عدالت کو دے دیا گیا۔ پہلے ترمیمی آرڈیننس میں جرم کی مالیت کے برابر مچلکے جمع کرانے کی شرط تھی۔

منی لانڈرنگ کے تمام کیسز پر نیب کو کارروائی کا اختیار دے دیا گیا۔ احتساب عدالت منی لانڈرنگ کے کیسز پر ٹرائل جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں:انوکھا شوہر۔۔بیوی کی شادی اسکے عاشق سے کرا دی

مزیدخبریں