آئی ایم ایف کیساتھ معاملات طے پاگئے،مشیر خزانہ

Nov 01, 2021 | 15:05:PM

(24نیوز)مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ۔
مشیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستان سنگل ونڈو لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنگل ونڈو کا افتتاح اصلاحات کی جانب اہم قدم ہے، سنگل ونڈو سے تجارت کو فروغ حاصل ہوگا،انہوں نے کہا کہ حکومت تبدیلی، اصلاحات اور احتساب کا نعرہ لے کر آئی ہے، حکومت نے ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں، پاکستان کسٹم کو سنگل ونڈو کی لانچنگ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں
شوکت ترین نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں سپلائی چین متاثر ہوئی ہے، کورونا کے باعث سپلائی چین متاثر ہوئی اب معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، کاروباری افراد تمام مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقائی تجارت اور جیو اکنامک روابط میں بہتری آئے گی، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معائدہ اسی ہفتے ہو جائے گا، میں تو اس حوالے سے ایک دو روز کی بات کر رہا ہوں، اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کیلئے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے، آئینی ترمیم کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے، آئی ایم ایف کو یہی بات سمجھانے کی کوشش کی ہے،انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اور نیشنل بینک کے بعد مزید سائبر حملوں کا خدشہ ہے، دشمن ملک ہمارے پڑوس میں بیٹھا ہے، 
 سرکاری ملازمین کی تنخواہیں لیٹ نہیں ہونگی، صورت حال پر قابو پا لیا گیا ہے، شوکت ترین نے مزید کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں، مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے، عالمی قیمتیں میرے کنٹرول میں نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:منشیات سمگلنگ کیس ۔۔غیر ملکی ماڈل رہا

مزیدخبریں