میچ سے قبل بھارتی ٹیم کیا کرتی رہی۔۔؟ ویڈیو منظر عام پر آ گئی

Nov 01, 2021 | 15:06:PM

(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل دوسری شکست کے بعد کوہلی الیون بھارتی مبصرین و شائقین کرکٹ کے نشانے پر آ گئے۔

سوشل میڈیا  پر بھارتی ٹیم کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی کھلاڑیوں کو ڈانس کرتے  اور کپتان ویرات کوہلی کو ان کی ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں بھارتی کرکٹر روہت شرما بھی ڈانس کرتے اور ساتھی کھلاڑیوں کو آگے  پیچھے اسٹیپ کرنے کی ہدایت دیتے نظر آئے۔

 
   ویڈیو میں کرکٹرز  کے بچوں اور ان کی اہلیہ کو بھی کرکٹرز کا ڈانس انجوائے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر زیر غور ویڈیو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل شیئر کی گئی تھی جس پر تبصرہ کرتے ہوئے شائقین ٹیم سے ڈانس کے بجائے میچ پریکٹس پر فوکس کرنے اور انہیں جیت کے لئے پریشر دیتے ہوئے دکھائی دیئے۔

 یہ بھی دیکھیں:انڈیا کو کیویز کے ہاتھوں عبرتناک شکست۔۔کپل دیو نے بڑا اعلان کر دیا

مزیدخبریں