مسافروں کیلئے بری خبر۔۔ ریلوے نے بھی کرائے بڑھا دیئے

Nov 01, 2021 | 15:16:PM
مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ
کیپشن: مسافر ٹرینیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ریلوے کرایوں میں آج یکم نومبر سے پسنجرز، مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ نافذ العمل ہوگیا۔ ریلوے حکام نے پارسل ٹرینوں کے کرایوں میں 10فیصد اضافہ لاگو کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مال بردارٹرینوں کےکرایوں میں5 نومبر سے 5 فیصداضافہ جبکہ آج سےمسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ نافذالعمل ہوگا۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ مسافر  10 فیصد اضافہ کے ساتھ  نئے کرایوں کےمطابق ٹکٹیں خریدیں گے۔ 

 پرائیویٹ ٹرینوں کی انتظامیہ کو کرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ کرایوں میں اضافہ کا اطلاق تمام ٹرینوں کی ہرکلاس پر ہوگا۔
 یہ بھی پڑھیں:طلبا کیلئے اہم خبر۔۔نئی داخلہ پالیسی کا اعلان