آخر ایسا کیا ہوا؟ ایک ہی کمرے میں بھائی کی لاش کیساتھ 3 بھائی ایک سال تک رہتے رہے۔۔سچ جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

Nov 01, 2021 | 15:51:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں 3  بھائی ایک سال  چھوٹے بھائی کی لاش کے ساتھ رہتے رہے، بچوں کو خوراک ہمسائے پہنچا رہے تھے۔

  غیرملکی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں اپنے چار بیٹوں کو چھوڑنے والی ماں اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہےجن پر شک ہے کہ انہوں نے ایک لڑکے کو قتل کردیا ہے ۔

پولیس کو تین بچے ہیوسٹن کے ایک اپارٹمنٹ سے ملے جو ایک برس سے ایک ہی کمرے میں اپنے آٹھ سالہ بھائی کے ڈھانچے کے ساتھ رہ رہے تھے جس کی تدفین نہیں کی گئی تھی۔

بچوں کی والدہ کے پارٹنر پر 2020 میں ایک لڑکے کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیاجبکہ ماں پر ثبوت ختم کرنے پر مقدمہ درج ہوا۔

بڑے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بھائی کو ایک سال قبل قتل کیا گیا اور اس کی لاش کمرے میں ہی پڑی رہی۔

پولیس افسر ای ڈی گونزالزے کا کہنا ہے کہ بچوں کے والدین کئی مہینوں سے اپارٹمنٹ میں نہیں رہ رہے تھے اور بچوں  کو ہمسائے خوراک پہنچا رہے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:طلبا کیلئے اہم خبر۔۔نئی داخلہ پالیسی کا اعلان

مزیدخبریں