جاپانی کمپنی نے اڑنے والی موٹرسائیکل فروخت کے لئے پیش کردی

Nov 01, 2021 | 16:28:PM

(24 نیوز)آپ نے کبھی سوچا ہوگا کہ دنیا میں ایسی موٹر سائیکلیں بھی آئیں گی جو ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹر کی طرح ہوا میں پرواز کرتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق جس طرح ٹیکنالوجی کے دور میں جدت آرہی ہے ایسے میں ایک جاپانی کمپنی اے ایل آئی ٹیکنالوجی نے اڑنے والی ’ایکس ٹوریسمو‘ نامی ہوور بائیک تیار کی ہے جسے 27 اکتوبر کو لانچ کیا گیا ہے۔

 جاپانی کمپنی کے مطابق اڑنے والی جدید ترین موٹرسائیکل ایک مرتبہ چارج کرلینے سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 40 منٹ تک 100 کلوگرام وزن کے ساتھ باآسانی اڑ سکے گی۔

 اے ایل آئی کے مطابق ساڑھے 11 کروڑ روپے سے زیادہ قیمت والی ہوور بائیک میں انجن کے علاوہ چار بیٹریاں اڑنے میں مدد کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:آخر ایسا کیا ہوا؟ ایک ہی کمرے میں بھائی کی لاش کیساتھ 3 بھائی ایک سال تک رہتے رہے۔۔سچ جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

مزیدخبریں