(24نیوز)پاکستان کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک ریٹائر منٹ کے حوالے سے سوال کا جواب گول کرگئے۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں ورچوئل پریس کانفرنس میں شعیب ملک سے سوال کیا گیا کہ آپ نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ورلڈکپ ٹرافی ہاتھ میں تھما کر کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلوں گا۔ اس پرشعیب ملک نے کہا کہ کھیل کو خیرباد کہنے کا سوال قبل ازوقت ہے، ورلڈکپ چل رہا ہے، اس کے درمیان میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا،فی الحال صرف میچز پر فوکس ہے ۔ کسی اور طرف دھیان نہیں، مکمل یکسوئی کے ساتھ پرفارمنس کو بہتر سے بہتر بنانے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کا ماحول زبردست بن چکا ہے، کوشش ہوگی کہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھ کر فتوحات کا گراف مزید اونچا کریں۔
شعیب ملک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حسن علی بہت ٹیلینڈ بولر ہے، اسے سب کی سپورٹ ہے، ایک دو میچز میں پرفارمنس میں اونچ نیچ سے کسی بھی کھلاڑی کو جج نہیں کیا جاسکتاہے، یقین ہے کہ حسن علی بھی فارم حاصل کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:منشیات سمگلنگ کیس ۔۔غیر ملکی ماڈل رہا
شعیب ملک ریٹائر منٹ لے رہے ہیں؟؟؟اہم اعلان کردیا
Nov 01, 2021 | 16:51:PM