(24نیوز)ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ماہانہ رپورٹ جاری کردی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی کی شرح رواں مالی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں مہنگائی میں 1.9فیصد اضافہ ہوا ۔ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2021 میں مہنگائی کی شرح 9.2 فیصد رہی۔ستمبر 2021 میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد تھی ۔جولائی سے اکتوبر تک مہنگائی کی اوسط شرح 8.74 فیصد رہی۔روپورٹ کے مطابق اکتوبر میں شہروں میں مہنگائی 9.6 فیصد ہوگئی جبکہ دیہاتوں میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد رہی اکتوبر میں شہروں میں مہنگائی میں 1.7 فیصد جبکہ دیہاتوں میں مہنگائی میں 2.2 فیصد اضافہ ہوا ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ستمبر کے مقابلےمیں اکتوبر میں شہروں میں چکن 17.91 فیصد مہنگا ہوا ۔اکتوبر میں ماہانہ بنیادوں پر سبزیاں 15.26 فیصد مہنگی ہوئیں۔شہروں میں آلو 12.17 اور گندم 7.25 فیصد مہنگا ہوئی جبکہ ایک ماہ میں گھی 2.72 اور کوکنگ آئل 1.77 فیصد مہنگا ہوا ۔۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر 2020 کے مقابلے میں اکتوبر 2021 میں گھی43.03 فیصد مہنگا ہوا ۔اکتوبر 2020 کے مقابلے میں اکتوبر 2021 میں کوکنگ آئل 40.02 اور چکن 34.69 فیصد مہنگا ہوا۔ایک سال میں گندم 12.97 اور پھل 15.84 فیصد مہنگے ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں:رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ کب شادی کریں گے??۔۔نئی تاریخ سامنے آگئی