ہنڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟؟پریشان کن خبر

Nov 01, 2021 | 18:02:PM

(24 نیوز)ہنڈانے ایک مرتبہ پھر موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے ہوگا۔اس سے قبل کمپنی نے یکم اکتوبر 2021 کو بھی قیمتیں بڑھائی تھیں۔
پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں ساڑھے 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی موٹر سائیکل ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔مذکورہ اضافے کے بعد ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 90 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 94 ہزار 900 تک پہنچ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جینے لگا ہوں پہلے سے زیادہ۔۔حریم شاہ کی زبر دست پر فارمنس ،ویڈیو وا ئرل
ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت بھی 4 ہزار روپے جبکہ پرائڈر کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔جس کے بعد سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 97 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ ایک ہزار 500 روپے جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار 500 روپے ہوجائے گی۔
موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی کی جانب سے ہونڈا سی جی 125 کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہوجائے گی۔اسی طرح سی جی 125 ایس ای کی قیمت 5 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 82 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شا ہد آفریدی کی بہن ہوں۔۔سابق کپتان کی بیٹی کی ویڈیو وائرل
سی بی 125 ایف اور سی بی 150 ایف کی قیمتوں میں فی کس ساڑھے 6 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔مذکورہ اضافے کے بعد سی بی 125 ایف کی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 18 ہزار 500 روپے جبکہ سی بی 150 ایف کی قیمت 2 لاکھ 67 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے ہوجائے گی۔
ہونڈا سی بی 150 ایف ایس ای کی قیمت بھی ساڑھے 6 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 71 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ رواں برس ہونڈا اٹلس کی جانب سے موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں یہ 7 ویں مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ایمن سلیم کا زبر دست چھکا۔۔ویڈیو وائرل

مزیدخبریں